کیچ ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق پیدارک جمک کا رہائشی نوعمر 17 سالہ عبدالله ولد محمد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ ماڈل ہائی اسکول تربت کا طالب علم پیر کے روز دن 1 بجے اپنے ڈیلسک موٹرسائیکل پر گھر سے نکل کر کاشاپ کی طرف جارہے تھے ، راستے میں لاپتہ ہوگئے ۔ جس کے بعد انکے حوالے سے معلومات نہیں ہیں ۔