کیچ(ہمگام نیوِز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے مقام کولوا ردوکان گاؤں سے آج بروز سوموار 27 دسمبر کو قابض پاکستانی فورس فرنٹیر کور کے ایک شخص بنام طارق بلوچ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –
خاندانی ذرائع کے مطابق طارق بلوچ بیمار ہے اور وہ کراچی ڈاکٹر کے پاس علاج کی غرض سے جارہے تھے-کہ ایف سی والوں نے ان کو کیمپ بلایا -اس کے بعد طارق بلوچ واپس نہیں آۓ-تب سے لواحقین طارق بلوچ کی صحت اور حفاظت کے لئے فکر مند ہے۔
متاثرہ کے اہل خانہ کو اس پر الزامات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی انہیں منصفانہ ٹرائل تک رسائی حاصل ہے۔ یہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی ہے۔
انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیتی ہوۓ کہا ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے آئین کا احترام نہ کرنے پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ بلوچستان میں بلوچ قوم کے ساتھ زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرایا –


