کیچ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلوچ طلب علم کو قتل کردیا۔مقتول طالب علم کی شناخت یاسر ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔
یاسر ظفر کراچی میں زیرتعلیم تھے اور عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی گاوں آیا تھا۔
اب تک کی معلومات کے مطابق اس قتل کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے۔