یکشنبه, جون 15, 2025
Homeخبریںکیچ:کلبر شاہاپ میں پاکستانی فورسز کی طرف سے راستوں کو سیل کرنے...

کیچ:کلبر شاہاپ میں پاکستانی فورسز کی طرف سے راستوں کو سیل کرنے سے فوجی جارحیت کا امکان

کیچ(ہمگام نیوز )نماہندہ ہمگام کے مطابق تمپ اور اُس کے گرد و نواح کے علاقوں کو پاکستانی فورسز نے مکمل سیل کیا ہوا ہے
آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ کے مغربی علاقے تمپ اور اُس سے متصل علاقوں کو قابض پاکستانی فورسز نے مکمل طور پر سیل کیا ہوا ہے، رودبن سے کلبر جانے والے راستے پر مورچہ بند فورسز الرٹ کھڑے ہیں، شاہاپ اور رودبن سے کلبر جانے والے راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے اور فورسز نے مقامی لوگوں کو گھروں تک محصور کیا ہوا ہے مقامی لوگوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ پانچ دنوں تک کسی بھی نقل و حمل سے گریز کریں. خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فوج تمپ اور اردگرد کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر کسی فوجی جارحیت کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز