کوئٹہ(ہمگام نیوز)کیچ میں فائرنگ سے ایک پاکستانی فورسز کا اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ کوہلو میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کر کے آٹھ بلوچ فرزندوں کو حراست کے بعد لاپتہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلنگور میں سورک کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر مسلح افراد کا خودکارہتھیاروں سےحملہ جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار خالد زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد قابض پاکستانی فورسز نے عام آبادی کا محاصرہ کرکے خواتین و بچوں پر تشدد کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ کوہلو کے علاقے سوری کور میں قابض پاکستانی فورسز کاآپریشن آٹھ بلوچ فرزند حراست کے بعد نامعلوم مقام میں منتقل کر دیے گئے جن کے نام معلوم نہ ہوسکے