کیچ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ہاتھوں 4اکتوبر 2016کو کیچ کے علاقے گورکوپ سے حراست بعد لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
حراست سے بازیاب ہونے والے شخص کا شناخت کہور ولد بابو سکنہ گورکوپ کے نام سے ہوگیا ہے.
یاد رہے کہور کو 4اکتوبر 2016کو ایک آپریشن کے دوران بی ایس او آزاد کے انفارمیشن سیکریٹری شبیر بلوچ سمیت متعدد افراد کے ساتھ حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا جن میں باقیوں کو کچھ دن بعد چھوڑ دیا گیا اور کہور آج حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا جبکہ شبیر بلوچ تاحال لاپتہ ہے


