Homeخبریںکیچ ،مند سے قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ تین نوجوانوں میں...

کیچ ،مند سے قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ تین نوجوانوں میں سے ایک کی تشدد زدہ نعش برآمد

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ضلع کیچ کی تحصیل مند سے ایک نوعمر نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت حسین ولد جمعہ کے نام سے ہوا ہے، جو ایک ماہ قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیا گیاتھا ۔

لواحقین کے مطابق، حسین کو فورسز نے 3 ستمبر 2026 کو تمپ کے علاقے آزیان سے زبیر بلوچ ولد کریم داد اور کمبر بلوچ ولد نزر کے ہمراہ حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جبری گمشدگی کا شکار رہنے کے بعد آج حسین کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لواحقین کے مطابق، انہیں قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی ہے۔

جب کہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تمپ کے رہائشی زبیر بلوچ اور کمبر بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز