Homeخبریںکیچ: اسد بلوچ پاکستانی فوج کے ازیت خانون سے بازیاب ہونے...

کیچ: اسد بلوچ پاکستانی فوج کے ازیت خانون سے بازیاب ہونے کےبعد خودکشی کرلی

تربت(ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر تربت سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغوا شدہ شخص نے بازیاب ہوتے ہی خودکشی کرلی ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ گیبن میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسد ولد نادل بلوچ کی لاش ضلع کیچ کے علاقے گیبن کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔اسد نادل کے اہلخانہ کے مطابق اسد نادل کو ایک سال قبل پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے جبری حراست میں لیکر اغوا کیا تھا ۔اور ایک سال تک وہ فوج کے ٹارچر سیلوں میں ازیتیں سہتا رہا جبکہ ایک مہینے قبل اسے چھوڑ دیا گیا ۔اہلخانہ کے مطابق اسد نادل بازیاب ہونے کے بعد مکمل طور پر ایک نفسیاتی مریض بن چکا تھا ۔اور گہمان یہی کیا جارہا کہ فوج نے انھیں ٹارچر سیلوں میں شدید جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا ہوگا جس کے بعد انہوں نے جنگل میں ایک درخت سے خود کو پھانسی دیکر خودکشی کرلی ہے ۔واضع رہے بلوچستان کے پولیٹکل اور سوشل ایکٹوسٹ نے ان واقعات کے رونما ہونے کے بعد اپنے خدشات اور تعفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دہائیوں پر مشتمل بلوچ عوام پاکستان کے ریاستی اداروں سے منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کا شکار چلا آرہا یے ۔خصوصا فوج کے ازیت خانوں میں بلوچ مسنگ پرسنز کے ساتھ ناقابل بیان غیر انسانی طریقے سے تشدد کیا جارہا ہے۔جس کی تحقیقات بین الاقوامی انسانی حقوق کے بااختیار ادارے کرکے اپنی جامع تحقیات پر رپورٹ مرتب کرلے۔تاکہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خراب صورت حال کو بہتر بناکر لوگوں کو تعفظ دے کر انھیں زندہ رہنے کا احساس دیا جاسکے۔

Exit mobile version