کیچ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بلوچ مزاحمتکاروں نے بلیدہ کے علاقے جہانی آپ کے مقام پہ چائنا پاکستان کے مشترکہ استعصالی منصوبے سی پیک لنک روڑ پر معمور پاکستانی فوج کے نجی کنسٹرکشن کمپنی FWO کے سیکورٹی اہلکاروں پہ خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔اب تک اس واقعے کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی یے،تاہم گزشتہ ادوار میں مقبوضہ بلوچستان میں جاری استعصالی منصوبوں پر حملوں کی زمہ داری بلوچ مزاحمتی تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔