کیچ( ہمگام نیوز )تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ سوراپ سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ ایئر کے طالب علم احسان اللہ ولد رحیم بخش کو پاکستانی قبضہ گیر فورسز نے کراچی سے کیچ کی جانب دوران سفر جبری طور پر اغواء کر لیا ہے۔واضع ریے موجودہ حکومتی اراکین پاکستانی میڈیا میں ہر روز مسلسل یہ دعوے کررہی ہے کہ بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد بازیاب کیئے جارہے ہیں،حالانکہ دوسری طرف چند ایک کے بازیابی کے علاوہ پورے بلوچستان سے بلوچ فرزندوں کی پاکستانی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کے ہاتھوں جبری اغوا کاری میں مزید شدت آرہی ہیں۔پاکستانی فوج کی وجہ سے موجودہ حالات و واقعات حکومتی اداروں کی قلعی کھول دی ہیں۔


