تربت (ہمگام نیوز)کیچ بار ایسوسی ایشن کے ممبر حیدر تین سا ل بعد بازیاب ہوگئے۔ انہیں کورٹ سے واپس گھر جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ کردیاگیا تھا۔ تربت کے نوجوان وکیل اور کیچ بار ایسو سی ایشن کے رکن حیدر کے بی کو تین سال لاپتہ کرنے کے بعد جمعہ کے روز رہا کردیاگیا۔ انہیں 27نومبر2013کو بدھ کے روز عدالتی کاروائیوں میں حصہ لینے کے بعد شام کو واپس کوشقلات میں اپنے گھر جاتے ہوئے راستے میں اغواء کیا گیا تھا انہیں لاپتہ کرنے کا الزام مبینہ طور پر سیکیورٹی فورس پر لگایاگیا۔طویل عرصہ لاپتہ کرنے کے بعد وہ جمعہ کی دوپہربازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ۔حیدر کے بی اپنے علاقے میں کاروان لینگویج سنیٹر کے نام سے ایک پرائیوٹ تعلیمی ادارہ بھی چلا رہا تھا ان کے اغواء کے خلاف اور بازیابی کے لئے کیچ بار ایسوسی ایشن نے طویل احتجاج بھی کیا۔


