سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںکیچ: بجلی کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج، سی پیک روڑ...

کیچ: بجلی کی بندش کے خلاف عوام کا احتجاج، سی پیک روڑ بلاک کردیا گیا

شہرک (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شہرک میں عوام کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سی پیک روڑ مکمل طور پر بند کیا گیا

تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش کے خلاف اتوار کے روز سامی، شاپک، شہرک، گونکی، کیکن اور کیساک کے عوام نے اتوار کے روز بجلی کی بندش کے خلاف شہرک اور کیکن کے درمیان احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرے کے دوران عوام نے سی پیک شاہراہ کیکن اور شہرک کے درمیان مکمل بند کردیاگیا ، جس سے گاڑیوں کی ایک لمبی سی قطار لگ گئی

علاقائی ذرائع کے مطابق سامی فیڈر میں کیسکو حکام کی جانب سے تین دنوں سے غیر ضروری طور پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا گیا

انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد آخر کار علاقے میں بجلی بحال کردی گئی اور احتجاج ختم کرنے کے بعد عوام خاموشی سے منتشر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز