تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ کیچ کےعلاقے تجابان میں سی پیک روٹ پر موجود قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور دوسرے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس سے
قابض پاکستانی فوج کو باری نقصانات کا خدشہ ہے .
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد حواس بختہ پاکستانی فوج نے عام آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کے ساتھ بلوچ سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی جس سے دونوں اطراف شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا. دو طرفہ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا.
آخری اطلاعات تک اس حملے اور اس کے بعد کی دو طرفہ فائرنگ سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.