دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںکیچ: حراست میں لیا گیا "حنیف بلوچ "پاکستانی فوج کے...

کیچ: حراست میں لیا گیا “حنیف بلوچ “پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی تشدد سے شہید ہوگیا

کیچ ( ہمگام نیوز ) دشت کے علاقے درچکوہ سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شخص شدید تشدد سے گزشتہ روز کراچی میں شہید ہوگیا۔ہمگام نمائندہ کے مطابق دشت کے علاقے درچکوہ سے پاکستانی فورسز  نے  حنیف بلوچ ولد مراد جان کو بندوق کی بلٹ  سے مار کر زخمی حالات میں  چھوڑ دیا تھا شدید تشدد  سے  حنیف بلوچ کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے ناک  و منہ سےخون نکلنا شروع ہوگیا گھر والوں نے علاج کے غرض سے کراچی لے گئے کچھ روز زندہ ہونے بعد جاں بحق ہوگیا   ۔ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ شدید تشدد سے ان کے جگر  و دیگر اعضاوں کو  نقصان ہوا تھا۔حنیف بلوچ کی فیملی کے مطابق کچھ روز قبل پاکستانی ایف سی کے اہلکاروں نے بلاوجہ ہمارے  گھر پر چھاپہ مار ا  اور بغیر کسی قصور کے حنیف بلوچ کو حراست میں لیکر بندوق کے بلٹ سے مارا اور شدید تشدد کے  سبب حنیف بلوچ کی موت ہوگئی ۔یاد رہے اس سے پہلے بھی پاکستان فورسز کی تشدد  سے کئی بلوچ  فرزند شہید ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز