تربت ( ہمگام نیوز ) کیچ دشت سیاھجی کے جنوبی علاقوں، کنڈاسول، سیاھجی کور ، لکی کور ، شیر کُمب، ھزار مچّی، کانیگانی کور ، سورو کور سمیت دیگر مقامات کے پہاڑی ندی نالے بھی فوجی محاصرے میں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھی جنگ ہیلی کاپٹروں نے دن بھر گشت کی فائرنگ کی اس علاقہ میں موجود قابض پاکستانی فورسز کیلے مزید فوجی سازوسامان اور اشیاء خورنوش بھی پہنچا تے رہے ۔ جبکہ دوسری جانب جاسوسی جہاز وں اور ڈرونز کی گشت بھی دن رات جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ مزکورہ پہاڑوں میں دن رات مارٹر گولے برسائے جارہے ہیں ۔ اور فورسزدشت کی جانب سے بھی سیاھجی ندی سمیت دیگر چھوٹے بڑے نالوں میں بھی آپریشن کر رہے ہیں ۔