Homeخبریںکیچ: زامران سے اقبال ولد صوفی ملنگ کی تشدد زدہ لاش برآمد،

کیچ: زامران سے اقبال ولد صوفی ملنگ کی تشدد زدہ لاش برآمد،

کیچ (ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے زامران سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے تین دن قبل مسلح افراد نے بندوق کے زور پر اغوا کیا تھا.

تفصیلات کےمطابق کیچ کے علاقے زامران میں گرچیر کے مقام پر اقبال ولد صوفی ملنگ نامی شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے.علاقہ مکینوں کا کہنا ہے، اقبال بلوچ کو تین دن قبل کیچ کے علاقے بلیدہ سے نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کے زور پر زبردستی حراست میں لیا تھا ۔اقبال بلوچ گزشتہ کئی عرصے سے بلوچستان کے علاقے حب کے رہائشی ہیں۔

Exit mobile version