دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںکیچ: زعمران کے علاقے بُگان میں نامعلوم مسلح افراد کا پاکستانی فوج...

کیچ: زعمران کے علاقے بُگان میں نامعلوم مسلح افراد کا پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

 

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے قابض ایران سے منسلک سرحدی علاقے بگان تنک زعمران کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ قریب 2 گھنٹے تک جاری رہا حملے کے بعد پاکستانی فوج نے فائرنگ اور گولاباری کی اور کئی مارٹر گولے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے حدود بگان ریک بازار کی طرف فائر کیے جو ریک بازار میں جاگرے۔ اس حملے سے قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم اب تک اطلاعات کے مطابق ان کی نوعیت کی تفصیل موصول نہیں ہوسکی۔

مزید تفصیلات کے مطابق حملے کے فوراً بعد قابض پاکستانی فوج کی 8 گاڑیاں اور تین ہیلی کاپٹرز جبکہ قابض ایرانی فوج کی 16 گاڑیاں اور دو ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز