کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فورسز نے کیچ کے تحصیل تمپ کونشکلات میں جارحیت کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ ولد حسین علی، سھراب ولد رحیم بخش، گہرام ولد نادل اور ستار ولد الٰہی بخش شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جارحیت کے دوران گھروں میں لوٹ مار کی۔