تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت لیاقت ولد سخی داد، ساکن شاپکول کے نام سے ہوا ہے۔ اسے گزشتہ روز”ڈیتھ اسکواڈ” کے مقامی کارندوں نے اس کی گیراج ورکشاپ سے اسلح کے زور پر اغوا کیا تھا۔ آج اس کی لاش تربت کے جوسک علاقے سے ملی، جس پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ لیاقت بلوچ طویل عرصہ کولواہ میں مقیم رہا اور بعد میں تربت منتقل ہوا، جہاں وہ آئل چینج کی ورکشاپ میں کام کرتا تھاکہ مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
یاد ر ہےمقتول کو اس سے قبل 2 جنوری 2023 کو پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا اور شدید تشدد کے بعد رہا کر دیا تھا۔


