جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںکیچ: قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ

کیچ: قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سات بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ گومازی کے پہاڑی علاقے کلبر میں اپسی کہن دزراہ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

کیچ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے کیے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز