چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکیچ: مختلف علاقوں سے قابض فوج کے ہاتھوں 6 افراد جبری اغوا...

کیچ: مختلف علاقوں سے قابض فوج کے ہاتھوں 6 افراد جبری اغوا جن میں تین سگے بھائی شامل ہیں

کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے قابض پاکستانی فورسز نے 6 افراد کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے پل آباد میں گذشتہ شب 3 بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر جارحیت کرکے چار افراد کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جن میں تین سگے بھائی اور ان کا داماد شامل ہے۔ علاوہ ازیں قابض فوج کے ہاتھوں دو دن قبل تمپ کے علاقے کوہاڑ سے دو افراد کے لاپتہ کئے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔

پل آباد میں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت جنید، شے حق ولد تاج محمد، شعیب اور غفور کے ناموں سے ہوئے ہیں جبکہ تمپ کوہاڑ سے فورسز نے بابا ولد عباس اور اصغر ولد عبدالرحمٰن کو اغواء کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قابض فورسز نے جارحیت کے دوران گھروں میں موجود خواتین و بچوں پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز