کیچ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں چیری گڈگی کے مقام پر کل رات نو بجے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ مرزا ولد بختیار کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ ڈیتھ اسکواڈ کے ایک گرؤہ کا سرغنہ تھا۔
مذکورہ ایجنٹ بالگتر، گڈگی، کلیلکور، بلیدہ سمیت آپسر میں بھی سرگرم تھا، مذکورہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ بلوچ سرمچاروں کی تعاقب، بلوچ فرزندوں کی اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، جسے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ایسے تمام عناصر جو بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف سرگرم ہیں انھیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔


