دوشنبه, مې 12, 2025
Homeخبریںکیچ و آواران سے پندرہ افراد لاپتہ

کیچ و آواران سے پندرہ افراد لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطاق کیچ و آواران سے قابض فورسز نے پندرہ افراد کو لاپتہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطاق گذشتہ دن قابض پاکستانی فورسز نے بالگتر فیروری میں جارحیت کرتے ہوئے 8 افراد کو لاپتہ کرلیا۔ جن کی شناخت نیاز ولد بہار ،رجب ولد مہراب، زمان ولد محمد، نظر ولد غفور، فیروز ولد امیتان ، وحید ولد عیسی، نورخان ولد فضل اور وہاب ولد حکیم کے نام سے بتائے جاتے ہیں.

اسی طرح آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی قابض فوج نے برکت ولد قادر بخش ، علی بخش ولد صاحب داد اور قادربخش کو حراست میں لے لاپتہ کرلیا۔

اس کے علاوہ جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج نے کریم جان ولد اللہ داد پھلان ولد اللہ داد اسد اللہ ولد میہ پسند اور کریم ولد حدا بخش کو حراست میں لے اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز