سه شنبه, نوومبر 5, 2024
Homeخبریںکیچ و پنجگور میں فورسز پر حملوں،ایک مخبر کی ہلاکت کی ذمہ...

کیچ و پنجگور میں فورسز پر حملوں،ایک مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 28 اپریل کی شام کو سرمچاروں نے ضلع کے علاقے ہوشاب میں تل کے مقام پر قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر واقع ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ کل28 اپریل کی رات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں فوجی کیمپ پر راکٹ حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ 19 اپریل کوپروم گواش میں صادق ولد بہرام نامی ریاستی مخبر کو گرفتار کیا۔ وہ انور قلندر ، میجر آفریدی اور شیرگل نامی آفیسر کے زیر تسلط کام کر رہا تھا۔ انور قلندرجسے24 اپریل کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ مخبر صادق کو انور قلند ر کی ہلاکت سے پہلے 19 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ صادق نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف سمیت اپنے تمام ساتھیوں اور نیٹ ورک کے کارندوں کے نام بھی فاش کئے،۔ پاکستانی فوج بلوچستان میں نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔ ان جرائم میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے پر صادق کو28 اپریل کو موت کی سزا دیکر ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز