کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک سال تین مہینے پاکستانی قید میں رہنے کے بعد ایک بلوچ بازیاب ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق 20 اپریل 2018 کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا فیض ولد یوسف سکنہ ہیرونک گزشتہ شب سامی کے کیمپ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.