سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں دو...

کیچ پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں دو بلوچ فرزند شہید

کیچ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ گومازی کراس میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز و مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپیں ہوئیں ہیں، جس کے نتیجے میں دو بلوچ فرزندوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں
مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کل رات گومازی کراس میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں جس کے بعد پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزندوں کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی ہیں، فورسز ہاتھوں شہید بلوچ فرزندوں کی شناخت محیب ولد مراد بخش اور فراز ولد نصیر احمد سکنہ دازن تمپ کے ناموں سے ہوئی ہیں.
قابض فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے تمپ دازن قبرستان میں ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز