کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو افراد بازیاب ہو گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق پنجگور کے پہاڑی علاقے کیل کور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچ فرزند واہگ ولد اسماعیل اور جمال ولد رستم سکنہ کیل کور علی ریک گزشتہ دنوں کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
یاد رہے واھگ ولد اسماعیل کو ایک سال قبل جبکہ جمال ولد رستم کو آٹھ مہینے قبل پاکستانی فورسز نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا.