سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ :پاکستانی فورسز کے کیمپ سے چار افراد بازیاب

کیچ :پاکستانی فورسز کے کیمپ سے چار افراد بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز )پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے تین بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر میں قابض پاکستانی فورسز اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے تین روز قبل جارحیت کے دوران تاج محمد ولد مراد بخش ، عزت ولد دلدار بلوچ اور بدل ولد سوالی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا تھا جو گزشتہ روز تربت ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔تینوں افراد بلگتر رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔

جبکہ کیچ کے علاقے کیل کور سے 15 اپریل 2018 کو پاکستانی فورسز نے جارحیت کے دوران حراست میں لیا گیا بلوچ فرزند ” شاعرسان ولد ہش محمد ” جو گزشتہ روز تربت ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز