Homeخبریںکیچ : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے سات افراد...

کیچ : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے سات افراد بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے دشت سے فورسز نے حراست میں لیے گیارہ افراد میں سے سات افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز دشت کے علاقے کاشاپ سے ایک آپریشن کے دوران فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گیارہ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ جن میں سات افراد بلنگور سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

ایف سی کیمپ سے بازیاب ہونے والے سات افراد کے نام
ہاشم ولد حاجی دین محمد ، نعیم ولد برکت، نسیم ولد برکت ، عبدالرسول ولد کینگی اور انکے تین بیٹے یاسر ،عدنان، پرویز کے نام شامل ہیں ۔جو دشت کے علاقے کاشاپ کے رہائشی ہیں ،

جبکہ حراست میں لیے گئے چار افراد اب بھی فورسز کی طویل میں ہے

Exit mobile version