کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے چار بلوچ طالب علموں کو جبری طور پر اغوا کر لیا.
تفصیلات کے مطابق تین دن قبل مقبوضہ بلوچستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پاکستانی فورسز نے کرایہ کے کمروں پر چھاپہ مار کر چار بلوچ طالب علموں کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچ طالب علموں میں سے ایک کی شناخت پیرل ولد بشیر احمد سکنہ بیرونٹ کیلکور کے نام سے ہو گئی ہے جبکہ باقی تین بلوچ طالب علموں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے.
واضع رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ طالب علم اصول تعلیم کیلئے تربت کا رخ کرتے ہیں اور کرایہ کے مکانات لے کر اپنا تعلیم جاری رکھتے ہیں یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کرایہ کے مکانات پر چھاپہ مار کر طالب علموں کو جبری طور پر اغوا کیا گیا ہے اس سے پہلے دو ہزار چودہ کو تربت ہی کے علاقے سے ایک بلوچ ٹیچر رسول جان بلوچ کو پاکستانی فورسز نے کرایہ کے کوارٹر سے جبری طور پر اغوا کرکے ایک جھلی مقابلے میں انکو شہید کرکے مسلح مزاحمت کار ظاہر کیا تھا.