کیچ( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے آپسر کولوائی بازار سے پاکستانی فورسز نے گولڈ میڈلسٹ اور ایم اے ایم فل کے طالب علم رازق ولد عبداللہ سکنہ گیشکور کو جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
یاد رہے طالب علم رازق گیشکور کے رہائشی ہیں جہاں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے انکے کے گھر کو جلایا تھا جس کی وجہ سے وہ تنگ ہو کر تربت آئے تھے.


