سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکیچ: پاکستانی ٹارچر سیل سے ایک بلوچ فرزند بازیاب

کیچ: پاکستانی ٹارچر سیل سے ایک بلوچ فرزند بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند گوبرد میں رواں سال 16 فروری کے دن پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہوئے بلوچ نوجوان عبدالستار ولد دلوش بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان ایک مقامی فٹبال ٹیم کا کپتان تھا جو قریبا 9 مہینے پاکستانی عقوبت خانے میں انسانیت سوز تشدد سہنے کے بعد آج 11 بجے مند سورو کے مرکزی کیمپ سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

قابض ریاست کے ہاتھوں جبری اغوا کئے گئے بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم “وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز” نے نوجوان کے بازیاب ہونے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز