کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیراز چُکاپ کور (ندی) کے مقام پر مقبوضہ بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی مصنوعی سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملہ صبح سات بجے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ہوا ہے جس کے بعد زخمی و ہلاک اہلکاروں کو اٹھانے کیلئے جائے وقوع پر ہیلی کاپٹر پہنچ گئے۔