دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںکیچ گواک رودان سر چیک پوسٹ پر حملہ قابض فورسز کو مالی...

کیچ گواک رودان سر چیک پوسٹ پر حملہ قابض فورسز کو مالی و جانی نقصان کا خدشہ

کیچ(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 8 بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گواک رودان سر چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شدت کے ساتھ حملہ کیا ہے حملے میں قابض فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں.

علاقائی زرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد قابض فوج کے کہیں گاڈیاں قریبی کیمپ سے قافلے کی شکل میں مزکورہ چیک پوسٹ پر پہنچ گئے اور جوابی کاروائی میں کافی دیر تک مارٹر گولے فائر کرتے رہے

تاہم حملہ آور نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

یاد رہیں کیچ اور گرد نواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قابض فورسز کے خلاف اس طرح کی کاروائیاں کرتے رہیں تاہم اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز