کیچ: ہیرونک اور سامی کلگ کے درمیانی پہاڑوں میں پاکستانی فوج کی بربریت
کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک و سامی کلگ کے درمیانی پہاڑی سلسلوں میں قابض پاکستانی فوج نے گزشتہ تین دنوں سے بربریت کی۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ہیرونک و سامی کلگ کے درمیانی پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی بربریت، گزشتہ تین دنوں سے فضائی و زمینی فوج علاقوں میں بربریت جاری کیے ہوے ہیں، جہاں ہیلی کاپٹروں نے بھی پہاڑی علاقوں میں پروازیں بھری، ساتھ ہی پہاڈی سلسلوں میں قابض فوج نے کئی مارٹر کے گولے داغے اور کئی مقامات پر ہیلی کاپٹر نے شیلنگ بھی کی۔
گزشتہ روز ریاستی فوج اسی طرح کیچ کے علاقے شہرک میں گھس کر ملکء بازار کو گھیرے میں لے لیا تاہم کسی قسم کی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔