سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںگدرمیں فدائی حملے میں شہید ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھی...

گدرمیں فدائی حملے میں شہید ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھی تھے، سلام پیش کرتے ہیں

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ تین فروری 2016کو ہمارے جانثار ساتھی صدام حسین عرف عرفان ساتھی مقبول عرف شعیب اور صاحب خان عرف خالد اپنے مخصوص ہدف کی جانب جارہے تھے کہ سوراب گدر کے مقام پر راستے میں ان کا سامنا قابض فورسز سے ہوا جس پر ہمارے ساتھی صدام عرف عرفان نے خود کو دھماکے سے اڑاکر جام شہادت نوش کیا جس میں تنظیم کے ساتھی مقبول عرف شیعب اور صاحب خان عرف خالد بھی شہید ہوئے دھماکے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔ شہید صدام عرف عرفان گروپ کمانڈر کی حیثیت سے گذشتہ چار سالوں سے BLAمیں اپنے قومی خدمات قلات، خضدار، کوئٹہ اور سوراب میں مخلصی کے ساتھ انتہائی دیدہ دلیری سے سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے قربانیوں اور آخری وقت میں اہم فیصلہ کو مدنظر رکھ کر تنظیم بطور اعزاز شہید صدام کو BLAشہید مجید فدائین برگیڈ کا جانثار شمار کرتا ہے اور ساتھیوں کی شہادت کا واقعہ و ساتھیوں کے کردار کو قوم کے سامنے نہ لانے کی وجہ تنظیمی حکمت عملی تھی۔
بلوچ لبریشن آرمی حکمت عملی کے تحت دشمن کی بے رحمانہ پالیسیوں کے جواب میں موثر ردعمل کے تحت مخصوص ٹارگٹ کو سرانجام دینے کی ذمہ داری گروپ کمانڈ کی حیثیت سے شہید صدام بلوچ و دیگر ساتھیوں کو سونپ دیا گیا تھا۔ شہید مقبول اور شہید صاحب خان گذشتہ چار سالوں سے کوئٹہ ، خضدار میں دشمن کے خلاف کاروائیوں میں اپنی قومی خدمات سرانجام دے رہے تھے گذشتہ چار سالوں سے جانثار ساتھیوں کی موثر کاروائیوں سے دشمن و اسکے ایجنٹ و کٹ پتلی وزیر اعلی ثناہ اللہ زہری انجیرہ زہری میں انکے خاندان کے کئی بزرگ و نوجوانوں کو قتل کرنے کے ساتھ انکے گھروں کو مسمار کرکے انہیں علاقے سے بے دخل کرچکا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی شہدا و انکے خاندان کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز