Homeخبریںگذشتہ ہفتے مغربی مقبوضہ بلوچستان کی سڑکوں پر حادثات میں سات جانبحق...

گذشتہ ہفتے مغربی مقبوضہ بلوچستان کی سڑکوں پر حادثات میں سات جانبحق اور 27 زخمی ہوئے

 

زاھدان ( ھمگام نیوز) رسانک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان سڑک حادثات سے 7 افراد جانبحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے رپورٹ کے مطابق
بلوچستان کی سڑکیں غیر معیاری اور انتباہی علامات کی عدم دستیابی کی وجہ سے “موت کی سڑکیں” کہلاتی ہیں ، جس میں روزانہ متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ان سڑکوں پر سات افراد جانبحق اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان کی ٹریفک پولیس کے افیسر نے کہا: یہ اموات اور زخمی ہونے کی شرح بلوچستان کی سڑکوں پر 21 حادثات کا نتیجہ ہیں ـ

انہوں نے تیزرفتاری ، انحراف اور بائیں جانب سے آگے بڑھنے اور اوورٹیکٹنگ کا ذکر اس لئے کیا کہ بلوچستان کی سڑکوں پر اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہونے کی ایک اہم وجوہات ہیں اور مزید کہا: اس عرصے کے زیادہ تر حادثات تیز رفتار کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

معیاری نقل و حمل کی سڑکوں کی کمی اور بلدیہ کے عہدیداروں کی سڑک کے نقصان کی طرف توجہ نہ ہونا حادثات ، اموات اور زخمی ہونے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاسکتی ہے۔

رسانک میڈیا سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ابھی تک بلدیہ کے عہدیداروں کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔”

Exit mobile version