سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںگرگان جیل میں 3 اور بلوش قیدیوں پھانسی دے دی گئی

گرگان جیل میں 3 اور بلوش قیدیوں پھانسی دے دی گئی

گرگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیر 6 جون کو ایرانی صوبہ گلستان کی گرگان جیل میں چھ قیدیوں کو پھانسی دی گئی، جن کا تعلق مقبوضہ بلوچستان سے تھا۔ تاہم ان کی اطلاعات ایک ہفتہ گزرنے کے بعد موصول ہوئی ہے ـ

پھانسی پانے والوں کی شناخت “یونس جہانتیگ علی کِیخوا” اور “علی لکزایی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اصل میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد (زابل) کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ دیگر تین پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ـ

دریں اثنا ان قیدیوں کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیئے نہ عدالت تک رسائی دی گئی اور نہ ان کے لواحقین ان سے آخری ملاقات کروایا گیا ـ

 

رپورٹ کے مطابق ان چھ افراد کو تقریباً تین سال قبل ’ریپ‘ کے الزام میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کر کے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ ایران کی انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ایران میں رواں سال اب تک کم از کم 211 قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ قبل ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے 2017 کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پھانسی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز