سه شنبه, اکتوبر 15, 2024
Homeخبریںگریجویٹس کو بلوچستان کی بجٹ 2015۔16 میں نظر انداز کرکے پوسٹ شامل...

گریجویٹس کو بلوچستان کی بجٹ 2015۔16 میں نظر انداز کرکے پوسٹ شامل نہ کرنا نا انصافی ہے، بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ واٹر ریسورسز مینجمنٹ کے فارغ شدہ گریجویٹس کو بلوچستان کی بجٹ 2015۔16 میں نظر انداز کرکے پوسٹ شامل نہ کرنا سراسر نا انصافی ہے. اس حوالے سے بروز بدھ 17 جون کو واٹر ریسورسز مینجمنٹ کے فارغ شدہ گریجویٹس کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کیا گیا. طلباء نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈ لئے مسلسل پانچ گھنٹے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے دئیے لیکن کوئی سننے والا نہیں تھا ترجمان نے۔نذیر اپنے بیان میں کہا کہ طلباء صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واٹر ریسورسز مینجمنٹ کے گریجویٹس کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں. یا لسبیلہ یونورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل سے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر بند کیا جائے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہوجائے. لسبیلہ یونورسٹی سے واٹر مینجمنٹ کے سینکڑوں فارغ شدہ طلباء ڈگریاں ہاتھ میں لے کر روزگار کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں. واٹر مینجمنٹ ایگریکلچر کا ایک برانچ ہے لیکن 2007 میں اس کو لسبیلہ یونورسٹی میں ایک ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے متعارف کیا گیا تھا جس کے بعد سے لے کر اب تک حکومت طلباء کو روزگار کی فراہمی سے ناکام رہی ہے. ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے لسبیلہ یونورسٹی میں واٹر ریسورسز مینجمنٹ کی ڈگری ?و مزید فعال بنائیں. اور اس کے ساتھ ساتھ فارغ شدہ گریجویٹس کے لئے جلد از جلد آسامیوں کا اعلان کیا جائے. اور طلباء نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان ہمارے ساتھ بیوروکریسی کی طرف سے ناروا سلوک اور سست روی کا نوٹس لیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز