چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںگزشتہ تین دنوں سے قابض پاکستانی ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلوچ طلبا...

گزشتہ تین دنوں سے قابض پاکستانی ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلوچ طلبا سمیت عام لوگوں کی جبری گمشدگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی آرمی، آئی ایس آئی اور دیگر اداروں کے ہاتھوں بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں زیر تعلیم بلوچ طلبا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عام بلوچ شہریوں کی جبری گمشدگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے معصوم بلوچوں کی جبری گمشدگی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اسلام آباد ، لاہور، کراچی سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں خاص کر بلوچ طلبا قابض پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ماورائے قانون جبری گمشدگی کا نہ تمھنے والا سلسلہ جاری ہے ـ
اس کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عام بلوچ شہری بھی ریاستی مظالم کا شکار ہیں ـ
دریں اثنا ریاستی سرپرستی میں پھلنے والے ڈیتھ اسکواڈز بھی مسلسل عام بلوچ شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ دنوں پنجگور میں داد جان نامی ایک مزدور شہری کا قتل بھی شامل ہے ـ جبکہ دوسری جانب قابض پاکستانی ایف سی اور خفیہ اداروں کا آج خاران میں بی ایس او آزاد اور بی این ایم کے سابقہ کارکنان کے گھروں میں چھاپہ اور عورتوں اور بچوں پر تشدد کو خارج از امکان نہیں کیا جاتا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز