جمعه, نوومبر 1, 2024
Homeخبریںگزشتہ دو ہفتے سے مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی ڈرونز اور ہیلی...

گزشتہ دو ہفتے سے مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کا پرواز جاری ہے ۔

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق دو ہفتے قبل گوہرکوہ میں قابض فورسز پر جیش العدل کے حملے کے بعد دس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تفتان، خاش ، ایرانشہر ، زاہدان سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں قابض ایرانی ڈرونز طیارے اور ہیلی کاپٹروں کا پرواز مسلسل جاری ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں زاہدان شہر کے کورین، سرجنگل اور چاہ احمد علاقوں کے آسمان پر قابض ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں اور فوجی گاڑیاں بھی ان علاقوں میں سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں 27 اکتوبر بروز اتوار کی صبح کورین زاہدان میں واقع سرکال کے علاقے میں دو موٹرسائیکل پر سواروں پر قابض ایرانی آرمی کی ڈرون حملے میں تین افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد قابض ایران نے الزام لگایا تھا کہ یہ تینوں جیش العدل یا الفرقان اسلام کے اہلکار تھے تاہم دونوں تنظیموں نے بیان دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ وہ عام افراد تھے جنہیں ایران نے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا اور ہمارا کوئی کارکن نہیں مارا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز