ہرنائی (ہمگام نیوز) بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اس زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان بھی ہرنائی میں ہوا ہے جہاں پر سو سے زائد کچے مکانات کے مہندم ہونے کی اطلاعات ہیں اور انتظامیہ کے مطابق کم از کم بیس لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ رات سے اب تک زلزلے متاثرین کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہاں تک کے اطلاع ہے زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو پیک آب گاڑیوں کے پیچھے ڈال کر علاج کے لئے کوئٹہ لے جارہے ہیں اور اطلاع ہے کہ
کئی ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی کمی کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات پیش آ رہے ہیں ۔