دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںگزشتہ رات قابض ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے بلوچ طالبعلم جانبحق

گزشتہ رات قابض ایرانی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے بلوچ طالبعلم جانبحق

,دشتیاری( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان میں عالمی طور ڈکلیئر کردہ ایران کے ریاستی دہشتگرد فورس ,پاسداران انقلاب کے سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے ھمگام نیوز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ھورکی میں ایک بلوچ نوجوان علی رضا اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ اپنے موٹرسائیکل پر کہیں جارے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے دہشتگرد پاسداران انقلاب کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈ نے انہیں روک کر ان کی موٹر سائیکل زبردستی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر علی رضا بلوچ کو ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کر دیا ـ یاد رہے دشتیاری اور گرد و نواع میں پاسداران انقلاب کی پروردہ ڈیتھ اسکواڈ روزانہ کی بنیاد پر انہی علاقوں میں دھندناتے پھرتے ہیں چوری چکاری اور بے گناہوں کے قتل عام پر انہیں کوئی سرکاری ادارہ نہیں روک رہا ہے کیونکہ یہ ایسا سب کچھ خفیہ اور درپردہ پاسداران انقلاب کی منظم منصوبہ بندی اور ان کی سرپرستی میں ہو رہا ہے، علی رضا بلوچ نویں جماعت کے طلبعلم تھے،جبکہ فارغ اوقات میں وہ اپنے گھر کی کفالت اور خود کی تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے مائیگیری کے پیشے سے بھی منسلک تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز