دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںگلوبل وارمنگ سے بیماریوں میں اضافہ:’ہماری سمت غلط ہے

گلوبل وارمنگ سے بیماریوں میں اضافہ:’ہماری سمت غلط ہے

نیویارک ( ہمگام نیوز) ایک ایسے وقت میں جبکہ گلوبل وارمنگ کو انسانیت کے لیے خطرے کا انتہائی نشان‘ یعنی ’کوڈ ریڈ‘ قرار دیا گیا ہے، ماہرین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تغیر اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث دنیا میں صحت کے مسائل بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عالمی طبی جریدے ’لینسیٹ‘ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹس میں صحت کے 44 مسائل کو موسمیاتی تبدیلی سے جوڑا گیا ہے، جن میں گرمی سے ہونے والی اموات، متعدی امراض اور بھوک شامل ہیں۔
’لینسیٹ کاؤنٹ ڈاون‘ پروجیکٹ کی ریسرچ ڈائریکٹر اور بائیو کیمسٹ  مرینا رومینیلو نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک مرض سنگین ہو رہا ہے۔
رپورٹ کی شریک مصنف اور یونیورسٹی آف واشنگٹن میں انوائرمنٹل ہیلتھ کی پروفیسر کرسٹی ایبی نے کہا: ’یہ سب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتائج ہیں۔‘
اس سال کی رپورٹس، جن میں ایک عالمی اور دوسری صرف امریکہ کے لیے ہے، میں ان خطرناک رجحانات کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں ’کوڈ ریڈ فار ہیلدھی فیوچر‘ نامی ایک رپورٹ کے مطابق خطرے سے دوچار (زائد العمر اور نوجوان) افراد گذشتہ سال زیادہ خطرناک درجہ حرارت کا شکار بنے۔
محققین نے شمار کیا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 1986 سے 2005 کی اوسط کے مقابلے میں تین ارب زیادہ افراد انتہائی گرمی کا شکار تھے۔
ان میں زیادہ تر افراد ان جگہوں پر تھے جہاں آب و ہوا سے حساس بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ گذشتہ دہائی میں بالٹک یعنی امریکہ کے شمال مشرق اور بحرالکاہل کے شمال مغربی ساحلی علاقے وبریو بیکٹیریا کے لیے کافی گرم ہیں، جہاں ان کی تعداد بڑھی ہے۔

کچھ غریب ممالک میں ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا موسم 1950 کی دہائی کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی میں ٹروپیکل میڈیسن کی پروفیسر ڈاکٹر مشیل بیری نے کہا کہ ’آخری لینسیٹ رپورٹ کے مقابلے میں یہ ایک سنجیدہ اور حساس مسٔلہ ہے، جس کے مطابق ہم مکمل طور پر غلط سمت میں جا رہے ہیں۔‘
دنیا بھر میں شدید گرم موسم، آتشزدگی اور خشک سالی نے سب سے زیادہ مسائل پیدا کیے۔ رواں موسم گرما میں بحر الکاہل اور کینیڈا میں گرمی کی لہر آئی اور پچھلے مطالعے کے مطابق اس کی وجہ انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز