سبی (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں نے ماچی چیک پوسٹ سے گل محمد ولد جمال نامی ایک شخص کو اٹھا کر جبری گمشدہ کردیا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق پینسٹھ سالہ گل محمد چھ مارچ کو دن کے وقت اپنے گاوں منڈائی سے سبی کی طرف جا رہا تھا کہ خفیہ داروں نے اسے ماچی چیک پوسٹ پر اٹھایا اور قریبی فوجی کیمپ میں منتقل کردیا۔
فیملی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے اداروں نے گل محمد کو بغیر کسی عدالتی حکمانہ کے اٹھا کر غیر قانونی طور پر اپنے حراست میں رکھا ہے۔ فیملی زرائع نے مزید کہا ہے اس طرح کے غیرقانونی عمل سے خفیہ ادارے خود پاکستانی آئین کی نفی کر رہے ہیں کیونکہ عدل و انصاف اور عدالتی کے نظام کے بغیر کسی ریاست کا تصور ممکن نہیں۔ ہم پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گل محمد کو جلد رہا کریں یا کسی عدالت میں پیش کریں !


