سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںگن شپ ہیلی کاپٹر مار گرایا.بی ایل ایف

گن شپ ہیلی کاپٹر مار گرایا.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی ایئر فورس کا جنگی ہیلی کاپٹر گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل 13 دسمبر کو سرمچاروں نے گن شپ ہیلی کاپٹر کو پیزگ کے مقام پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا اور کچھ منٹ کی پرواز کے بعد آواران شہر اور ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب کریش ہوگیا، جس سے ہیلی کاپٹر میں فوجی افسران کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کل راغے و گرد و نواح میں تین جنگی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کے ساتھ زمینی فوج کی آپریشن کی نگرانی کی۔ راغے میں فوجی آپریشن کے دوران کئی گھروں کو جلایا گیا اور کئی نہتے بلوچوں کو اغوا کیا گیا۔ سرمچاروں نے عام آبادی کی دفاع میں پیزگ کے مقام پر ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، جس سے ہیلی کاپٹر دھواں چھوڑتا ہوا آواران کی جانب پرواز کرنے لگا۔ ہیلی کاپٹر کی شیلنگ سے دو سرمچار بھی زخمی ہوئے ہیں مگر دشمن کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ جس سے حواس باختہ ہوکر قابض فوج نے آج ایک دفعہ پھر انہی علاقوں میں بربریت کی ہے۔ فوجی ذرائع کی جانب سے ہیلی کاپٹر گرنے کے چند ہی منٹ بعد میڈیا میں آکر اسے ٹیکنیکل خرابی قرار دیکر اپنی شکست چھپانے کی کوشش کی۔ یہ ہیلی کاپٹر و جنگی جہاز بلوچستان میں عام آبادیوں پر حملوں میں استعمال ہورہے ہیں۔ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کے ادارے عام آبادیوں پر یلغار، گھروں، فصل و مال مویشیوں کو جلانے اور نہتے بلوچوں کے اغوا اور گمشدگی کا نوٹس لیکر اپنا فرض نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز