پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںگواتر کی بندرگاہ پر کشتی الٹنے سے ایک شخص جانبحق

گواتر کی بندرگاہ پر کشتی الٹنے سے ایک شخص جانبحق

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات گزشتہ روز جمعہ کو گواتر کی بندرگاہ بحیرہ بلوچستان کی پُرتشدد لہروں میں پھنسے ایک کشتی کے الٹ جانے سے ایک بلوچ سوختبر جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گواتر کی بندر پر تیز لہروں میں پھنسے کشتی کے الٹ جانے کے نتیجے میں تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ شہری 25 سالہ نصیر ولد احمد ساکن “پلان “دشتیاری کے رہائشی جانبحق ہوگئے ـ
مزید اطلاع کے مطابق نصیر کی کشتی واپس باہو کے راستے سے آ رہا تھا کہ تیز ہواؤں کے باعث توازن بگڑ جانے سے کشتی الٹ گئی۔ جس سے وہ سمندر میں گر کر جانبحق ہوگئے ـ
لاش تلاش کرنے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس ک پیٹ اور دائیں ٹانگ میں شدید چوٹیں آئی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز