( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند زبردستی حراست بعد جبری طور اغوا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے پیشکان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند حراست بعد جبری طور اغوا کیا گیا ۔ پیشکان سے ملنے والی اطلات کے مطابق 31 مئی کو پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ فرزند کو جبری اغوا کیا جن کی شناخت ایاز ولد سید محمد کے نام سے بتائی جاتی ہے جبکہ ایاز پیشکان شابی بازار کا رہائشی ہے۔