چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادر، جیوانی سمیت ضلع کے دیہی علاقوں میں پانی کا بحران ایک...

گوادر، جیوانی سمیت ضلع کے دیہی علاقوں میں پانی کا بحران ایک مرتبہ پھر سنگین شکل اختیار کررہا ہے-

گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوادر کے تحصیل پسنی کے کلانچ کے مختلف علاقوں میں پانی کے بدترین بحران سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے، گوادر، جیوانی سمیت کلانچ کو میرانی ڈیم سے ہنگامی بنیاد سے واٹر بوزروں سے پانی سپلائی کرنے اور گوادر میں پانی کے مستقل حل کیلئے اقدام اٹھانے کا مطالبہ عوامی حلقے۔

ذرائع کے مطابق گوادر، جیوانی سمیت ضلع کے دیہی علاقوں پسنی کے کلانچ میں پانی بحران ایک مرتبہ پھر سنگین شکل اختیار کررہا ہے، پبلک ہیلتھ ذائع کے مطابق گوادر آنکاڑہ ڈیم اور سوڈ ڈیم میں بمشکل ایک سے ڈیڈھ ماہ پانی کا ذخیرہ رہ گیا ہے جبکہ شہریوں کے مطابق ڈیم کے پانی کا ذائقہ بھی تبدیل ہوگیا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق پسنی شادی کور ڈیم سے گوادر کو پانی فراہمی کیلئے تقریبا 3 ارب سے زائد کی لاگت سے جی ڈی اے کی زیر نگرانی پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہونے میں مزید چار سے پانچ ماہ کگ سکتے ہیں، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گوادر پانی بحران کے مستقل حل کیلئے منصوبہ بندی کی جائے –

تفصیلات کے مطابق اس وقت گوادر میں یومیہ دس لاکھ گیلن سے زائد پانی کا شارٹ فال موجود ہے جبکہ بحران سے نمٹنے کیلئے کم سے کم یومیہ پینتیس سے چالیس لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہے- مقبوضہ بلوچستان میں پانی ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے جہاں لوگ اب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں وہاں حکام بالا غفلت کی نیند سو رہا ہے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز