چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںگوادرفائیو اسٹار ہوٹل میں مسلح افراد اورFCکے درمیان فائرنگ جاری

گوادرفائیو اسٹار ہوٹل میں مسلح افراد اورFCکے درمیان فائرنگ جاری

گوادر(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے 5 اسٹار ہوٹل میں 3 مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،تاہم پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ۔اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ہوٹل میں فائرنگ کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی، لیویز اور دیگر خفیہ اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہوٹل میں اس وقت قبضہ گیر پاکستانی اہلکاروں اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز